کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میر طارق بگٹی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دوسرے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاری رہاپاکستان ہاؤس شمالی ڈیرہ بگٹی میں بلوچستان، پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے شہریوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری افسران کی آمد کا سلسلہ جاری رہارکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی اور سابق وفاقی وزیر میر باز کھیتران سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے پاکستان ہاؤس پہنچ کر سوگوار خاندان سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیامختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں تعزیت کے لیے آنے والے افراد نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی کے انتقال پر دوسرے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاری

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلوچستان
