کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مری قبیلے کے سربراہ نواب جنگیز خان مری نے کہاہے کہ تحصیل کاہان میں چند روزقبل بلدیاتی الیکشن میں بعض افراد نے مری قبیلے کے ساتھ جورویہ اختیار کیا وہ قابل مذمت ہے مری قوم ایک ہے ہم نے متعددبار آبادکاری اور ہراس عمل جس سے مری عوام کو فائدہ ہوکی بات کی ہے بلدیاتی الیکشن میں جس شخص نے مری قبیلے کے لوگوں کیلئے پانی تک بند کیا اس سے مری قبیلہ مستقبل میں کیاتوقع رکھ سکتاہے باہمی رضا مندی اورامن علاقے کی پہلی ضرورت ہیسابق وزیر نے بیان میں کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو لوگوں نے غنڈہ گردی کرکے روکا جوقابل مذمت ہے اعلیٰ حکام کوچاہیے کہ وہ ان اقدامات کاتدارک یقینی بنائیں ایسے لوگوں کو علاقے میں نفرت پھیلا کر حالات خراب کرناچاہتے ہیں انہیں اس کی اجازت نہ دی جائے میری روزاول سے کوشش ہے کہ مری قبیلے کے لوگ ترقی یافتہ خوشحال اورپرامن زندگی گزاریں میرا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ وہ مری علاقے میں نئے تجربات کرناچھوڑ دیں کیونکہ دونوں جانب بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں میں نے قیام امن کیلئے بہت کوششیں کیں ہیں اس لیے سوچ سمجھ کرتمام فیصلے کیے جائیں جو علاقے کے مفاد اورعوام کے نقصان میں نہ جائیں میری علاقے کی ترقی کیلئے کوششیں ضائع نہ جائیں نواب مری نے کہاکہ مری علاقے کے بارے میں جو لوگ فیصلے کررہے ہیں انہیں علاقے اورمری قبیلے کے بارے میں کچھ علم نہیں چند لوگ ذاتی مفادات کے حصول کیلئے اعلیٰ حکام کو غلط معلومات دے کر فوائد حاصل کرناچاہتے ہیں۔
مری علاقے میں نئے تجربات سے گریز کیاجائے،نواب جنگیز مری

ٹیگز:
نواب جنگیز مری
