کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کی سینئر باڈی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر رحمت بلوچ مر کزی سیکر ٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ تھے۔ اجلاس میں عالمی یوم مادری زبان، مر دم شماری اور این اے265کے ضمنی انتخاب کے ایجنڈے پر تفصیلاً تبادلہ خیا ل اورمشورے دئیے۔ اجلاس سے پارٹی کے صوبائی صدرسابق صوبائی وزیرمیر رحمت صالح بلوچ، مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ما دری زبانوں کا عالمی دن دنیابھر میں 21فروری کومنایا جا تا ہے اقوام متحدہ کے ڈیکلریشن کے مطابق اس دن کی مناسبت سے آگاہی مہم اور سیمینار منعقد کئے جا تے ہیں۔ مادری زبانوں کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل پارٹی نے 21فروری کو پریس کلب میں سیمینار منعقدکرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی کہ پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے یہاں پر بلوچ، پشتون، پنجاپی، سندھی اور سرائیکی اور دیگر اقوام ہزاروں سالوں کی تاریخ رکھتے ہیں اور انکی زبان، اور تاریخی پس منظر کو اجاگر کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن ایک مخصوص ذہنیت کے لوگ اس حقیقت سے انکاری ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ تمام قوموں کی زبان کو قومی زبان قرار دیا جائے۔ مر دم شماری کے حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مر دم شماری کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر جو طریقہ کار محکمہ شماریات نے واضح کئے ہیں وہ نا قابل قبول ہیں کیونکہ مر دم شماری کو نادرا کے ساتھ منسلک نہیں کیا گیا ہے اور نہ قوم کا اندراج ہے۔ پاکستان کی کثیر القومی حیثیت کو مدنظر رکھ کر ہزاروں سالوں کی تاریخ پر محیط قوموں کی شناخت اور اکثیریت کو نظر مسخ نہیں کیا جائے۔ اجلاس میں این اے 265کے الیکشن کے بارے میں گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات ایک جمہوری عمل ہے اور نیشنل پارٹی اس میں بھر پور حصہ لے گی۔ نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر رمضان ہزارہ اور کوئٹہ میں پارٹی ورکر بھر پور مہم چلائیں بالخصوص دوست اپنے علاقوں میں کارنر میٹنگ اور عوام کو متحرک کر نے کے لئے اقدامات کر یں۔ اجلاس سے ممبر سینٹرل کمیٹی نیاز بلوچ، ممبر سینٹرل کمیٹی ستار بلوچ، صوبائی خواتین سیکر ٹری کلثوم نیاز، ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ، انیل غوری، نعیم بنگلزئی، ممبر سینٹرل کمیٹی یونس بلوچ، ضلعی فنانس سیکر ٹری سعید احمد سمالانی، این اے 265کے نامزد امیدوار ڈاکٹر رمضان ہزارہ، نصیر شاہوانی، تحصیل نائب صدر عثمان لانگو نے بھی خطاب کیا۔
این اے 265 کے انتخاب میں بھر پورحصہ لیں گے، مردم شماری کا طریقہ کار ناقابل قبول ہے، نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
