کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی دوبارہ بحالی کے لئے 6ماہ گزرنے کے باوجود بھی کوئی جامع منصوبہ سامنے نہیں آسکا، تباہ حال متاثرین سیلاب کھلے اسمان تلے پڑے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ سال جون سے اگست کے دوران مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا ئی جس سے صوبے میں مجموعی طور پر تین لاکھ 46ہزار مکانات متاثرہ ہوئے،جن میں سے ڈھائی لاکھ مکانات مکمل طور پر گرگئے تھے جبکہ 96ہزار سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا تھا،سیلاب سے متاثرہ مکانات کی مرمت کیلئے اخراجات کا تخمینہ دو سو ارب روپے کے لگ بھگ بتایاجاتا ہے۔صوبائی حکومت تخمینہ لگائے جانے کے بعد دو ماہ کا عرصہ بیت جانے کے باوجود متاثرین کی بحالی کیلئے کوئی واضح روڈ میپ نہیں دے سکی ہے جس کی بڑی وجہ صوبائی حکومت کا مالی بحران ہے بلوچستان حکومت کو وفاق سے جہاں سیلاب متاثرین کیلئے رقم نہیں ملی جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کو ملنے والی رقم کی عم فراہمی سے صوبہ شدید مالی بحران کا شکار ہے۔دوسری جانب سیلاب متاثرین اب بھی قسم پرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جامع حکمت عملی کے تحت انکی دوبارہ بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے۔
بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی دوبارہ بحالی کے لئے 6 ماہ گزرنے کے باوجود بھی کوئی جامع منصوبہ سامنے نہیں آسکا

ٹیگز:
سیلاب متاثرین
