مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ، جنرل سیکرٹری سجاد دہوار، نائب صدر حاجی انور ساسولی، لیبر سیکرٹری حاجی نذیر بگٹی، رابطہ سیکرٹری سید انور شاہ، فنانس سیکرٹری خورشید بلوچ، سوشل میڈیا سیکرٹری ملک سلام بلوچ، یوتھ سیکرٹری کامریڈ اعجاز بنگلزئی، پریس سیکرٹری عطااللہ بلوچ نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں الحاج شیخ حکیم عبدالباقی کے بہمانہ قتل کی خبر کو بہت ہی افسوسناک خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی عبدالباقی شیخ ایک ملنسار اور شفیق و مہربان انسان تھے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے والا انسان تھا ہر قسم کے تعصب سے پاک ایک بے ضرر انسان کا قتل در اصل کسی سماج کے لیئے المیہ ہوتا ہے۔ اسلم بلوچ نے واضع کیا ہے کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جس کا مرضی جسے چاہے گولی مارکر قتل کرے سرکار کا کوئی سروکار نہیں بس نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے پھر سے دھندے میں لگ جاتے ہیں۔ ایسے ہی واقعات کی وجہ سے تاریخی شہر پڑھے لکھے اور سماجی و کاروباری انسانوں سے خالی ہوکر ویران ہوتے جارہے ہیں۔ شریف النفس انسانوں کا رہنا محال ہوگیا ہے۔ اس بہمانہ قتل کے اصل محرکات کی چھان بین اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کو بھرپور کردار ادا کرکے سوئے ہوئے سرکار کو لعنت ملامت کرکے جگانے کی کوشش کرنا چاہیئے۔ نیشنل پارٹی کے رہنماں نے دعا کی ہے کہ اللہ پاک حاجی عبدالباقی شیخ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
شیخ حاجی عبدالباقی ایک انسان دوست شخصیت کے مالک تھے ، نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
