خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ مختلف مقامات سے بلاک کردیا گیا، این 25اور ایم 8شاہراہ خضدار زیر پوائنٹ باغبانہ اور وہیر سے بند کردیا گیا جبکہ نال سے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف روڈ بلاک تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور طویل بندش سے زمینداروں کی فصلات کو نقصان پہنچ رہاہے اس متعلق کیسکو نے ڈپٹی کمشنر خضدار کی موجود گی میں کئی بار وعدہ کیا لیکن اس کے باوجود بھی ہمیں بجلی نہیں مل رہی ہے۔ جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماء عبدالوہاب غلامانی کا کہنا تھاکہ آج زمینداروں نے قومی شاہراہیں مختلف مقامات سے بلاک کردیا ہے اور دھرنا دے رہے ہیں احتجاج کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم سے جب بھی وعدہ کیا گیا تو کیسکو نے وعدے پر عمل نہیں کیا ہے ملکی معیشت کا ساراا نحصار زراعت ہے پر تاہم کیسکو بلوچستان میں زراعت کو نقصان دیکر نہیں معلوم کس پالیسی پر عمل پیرا ہے ہم اس کیسکو کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں اور آج احتجاج کررہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ کیسکو اپنی ہٹ دھرمی سے باز آجائے اور زمینداروں کو بجلی فراہم کردے۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر خضدار سے مذاکرات کے بعد روڈ کھول دیا اور زمینداروں نے کیسکو کو دو دن کی مہلت دیدی اور گر پھر بھی مسائل حل نہیں کیئے جاتے ہیں اس کے بعد پھر احتجاج کیا جائیگا۔
خضدار، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ مختلف مقامات سے بلاک

ٹیگز:
بجلی کی لوڈ شیڈنگ
