کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مرکزی کمیٹی کے دوسرے روز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست جمہوری تقاضوں پر متعین ہے عوام کو شعوری طور پر جوڑنا اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے اور آئین و قانون کی حکمرانی کو عام شہری کی زندگی، آزادی اور بنیادی حقوق کا ضامن قرار دیتی ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قومی شاہرائیں سفر کے لیے محفوظ نہیں،عوام کی نقل و حرکت محدود ہوگئی ہے۔ٹرانسپورٹ و زراعت سے وابستہ طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے ایک طرف گاڑیوں کو جلایا جاتا ہے تو دوسری طرف چیک پوسٹوں میں بھتہ خوری لیکر ٹرانسپورٹرز کو شدید معاشی مشکلات سے دوچار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ کھڈکوچہ و قلات اور نوشکی میں باغات کاٹنے اور لوگوں کو علاقوں سے بے دخل کرنے کی پالیسی عوام دشمن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل دلیل اور منطق کی قائل ہے بلوچستان پر سنجیدگی کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت عوام مشکلات کا شکار ہیں۔شدید قسم کی انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے جو سنگین قسم کی انسانی المیہ جنم دے سکتا ہے۔ اس لیے بات چیت کو فوقیت حاصل ہونی چاہیے نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان جیو پالیٹکس کے اعتبار سے خطے کا اہم حصہ ہے اس لیے ریجنل مومنٹ و عمل دخل سے انکار ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی کوشش ہے کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کو مشترکہ نقات پر اکھٹا کریں تاکہ ایک مضبوط سیاسی فرنٹ قائم ہو۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پارٹی دوست تنظیم کو منظم کرنے کے لیے ڈسپلن کو مقدم رکھے اور تنظیم کاری کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے عوام کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم جوڑنے کے لیے عوامی رابطے کی حکمت عملی مرتب کریں۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی سینیٹر جان محمد بلیدی رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ وحدت صدر بلوچستان اسلم بلوچ وحدت صدر پنجاب ایوب ملک وحدت صدر خیبر پختونخوا ڈاکٹر سرفراز سینیٹر اکرم دشتی چیرمین بی ایس او پجار بوئیر صالح بلوچ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی ترجمان علی احمد لانگو مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ حاجی فدا دشتی چیرمین واحد رحیم بلوچ داد محمد بلوچ میران بلوچ خیر بخش بلوچ چیرمین محراب بلوچ نیاز بلوچ حاجی عطاء محمد بنگلزئی ڈاکٹر رمضان ہزارہ عبد الرسول بلوچ مختیار بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
بلوچستان کے قومی شاہرائیں سفرکیلئے محفوظ نہیں،عوام کی نقل و حرکت محدود ہوگئی ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر مالک بلوچ
