کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت، معاشرتی مساوات، خواتین کی خودمختاری، اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،عمران خان نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں عوام کے ساتھ اپنے کارکنوں کو بھی مایوس کیا،تمام ساتھی آج سے منظم ہوکر این اے 265 کوئٹہ 2 سے نامزد امیدوار نورالدین کاکڑ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنی جدوجہد کو تیز کرے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے زیر اہتمام ارباب ہاوس کلی دیبہ میں شمو لیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مختلف سیا سی جماعتوں سے کارکنوں نے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمو لیت اختیار کر نے والے ساتھیوں کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،تمام صوبائی قیادت اور کارکنوں کی طرف سے خوش آمدید کر تے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت، معاشرتی مساوات، خواتین کی خودمختاری، اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی تو قومی وسائل کا رخ محروم و پسے ہوئے طبقات کی طرف موڑ دیا یہی وجہ ہے کہ مظلوم و محروم طبقات نے بھی ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی نجات دہندہ پارٹی کے طور پر ساتھ دیتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں ان کی نااہل قیادت اور ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو سنگین معاشی بحران تک پہنچانے اور اپنے ساتھیوں کو اقتدار اور پارلیمنٹ سے نکال کر سڑکوں پر پہنچا دیا۔ اپنے چار سالہ دور اقتدار میں عوام کے ساتھ اپنے کارکنوں کو بھی مایوس کیا یہی وجہ ہے کہ کارکن پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی جیسے عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ساتھی آج سے منظم ہوکر این اے 265 کوئٹہ 2 سے نامزد امیدوار نورالدین کاکڑ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنی جدوجہد کو تیز کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نہ صرف این اے 265 کوئٹہ 2 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی بلکہ آنے والے جنرل الیکشن میں بھی شاندار کامیابی حاصل کرکے بلوچستان کا وزیر اعلیٰ جیالہ اور وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا۔ انہوں نے پارٹی کے تمام ساتھیوں اور خصوصاً خواتین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مارچ میں شروع ہونے والا ڈیجیٹل مردم شماری میں زیادہ سے زیادہ اندراج اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق خواتین کی رجسٹریشن کیلئے شعور اور آگاہی میں اپنا کردار ادا کرے۔ تقریب میں صوبائی عہدیداروں، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، ذیلی ونگز سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سٹیج سیکرٹری کے خدمات پی پی پی کوئٹہ سٹی کے سنیئر نائب صدر سید محمد ایوب اغا نے سرانجام دیئے۔تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خان محمد بڑیچ، کوئٹہ سٹی کے صدر اور این اے 265 کوئٹہ 2 سے نامزد امیدوار نورالدین کاکڑ،صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ارباب اسد خان کاسی اور شمولیت اختیار کرنے والوں نے بھی خطاب کیا۔
عمران خان نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں عوام کے ساتھ اپنے کارکنوں کو بھی مایوس کیا،میر چنگیز خان جمالی

ٹیگز:
میر چنگیز خان جمالی
