کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے قومی اسمبلی کی نشست این اے 265 کوئٹہ II میں 16 مارچ 2023 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے کل 32 امیدواروں کی کاغذات نامزدگی فہرست شائع کردی گئی۔ جبکہ 13 فروری تک ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 16 فروری تک متعلقہ ایپلیٹ ٹرائیبونل کے پاس جمع کرائے جاسکیں گی۔ ایپلیٹ ٹرائیبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری تک کیا جائیگا۔21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 23 فروری 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ جبکہ پولنگ 16 مارچ 2023 کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی کے میپ، سابق اسپیکر راحیلہ حمید درانی پی ایم ایل ن، علی محمد جتک نے پی پی پی پی، محمد جمال بی این پی اور قاسم خان سوری نے پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر سید نذیر احمد حریفال کے مطابق قومی اسمبلی کے اس حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد 404391 جس میں 226435 مرد ووٹرز اور 177856 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
این اے 265 کوئٹہ II میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے کل 32 امیدواروں کی کاغذات نامزدگی فہرست شائع

ٹیگز:
این اے 265
