کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نو پو لیس تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کر دئے گئے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پو لیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق محمد امین جعفر کا تبادلہ کر کے انہیں ایس ایچ او انڈ سٹریل تھانہ کوئٹہ، راجہ عبد القیوم کو ایس ایچ او پشتون آباد تھانہ، سلیم رضا کو ایس ایچ او قائد آباد تھانہ، احسان اللہ مروت کو ایس ایچ او سریاب، گل محمد کو ایس ایچ او شہید جمیل کاکڑ تھانہ، خیر محمد کو ایس ایچ او نیو سریاب تھانہ، نور حسن کو ایس ایچ او خروٹ آباد تھانہ،ولی اچکزئی کو ایس ایچ او نوحصار تھانہ اور نصیب اللہ کو ایس ایچ او امیر دشتی شہید تھانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ کے 9 پو لیس تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

ٹیگز:
ایس ایچ اوز
