کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت آئی ایم ایف کے ہاتھوں یرغمال بنایا گیا ان کی چار سالہ دور حکومت اپوزیشن کو گالیاں دینے میں گزری بہتر معاشی پالیسیاں بنانے کی بجائے انہوں نے معیشت کا پہیہ جام کیا ملک میں صنعتی زون کو بہتر بنانے کیلئے کارخانے بنانے کی بجائے لنگر خانے اور بنگ خانے بنانے پر ترجیح دی گئی ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز ضلع رحیم یار خان کے مشہور دینی درسگاہ حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی رحمہ اللہ کے جامعہ مخزن العلوم خان پور ضلع رحیم یار خان کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے حضرت مولانا امداد اللہ حضرت مولانا خلیل الرحمن درخواستی حضرت مولانا فضل الرحمن درخواستی اور دیگر جید علما کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی معاملات بچوں کا کھیل نہیں نابالغ سیاسی ٹولے کی انتقامی ذہنیت بغض اور عناد کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہوا چار سال تک ملکی معاملات غیر سنجیدہ اور کم فہم لوگوں کے ہاتھوں یرغمال رہے انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کے دوران بین الاقوامی دنیا میں ملکی امیج خراب کیا گیا ان کے ناقص پالیسیاں عالمی دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی کا سبب بنی انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدے کرکے ملک کی معیشت کو مفلوج کیاگیا جس کا خمیازہ آج قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
عمران خان کی چار سالہ دور حکومت اپوزیشن کو گالیاں دینے میں گزری ، مولاناحافظ حمد اللہ

ٹیگز:
مولاناحافظ حمد اللہ
