کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے مینیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی اور ڈپٹی مینیجر ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے ٹیچنگ ہسپتال مکران میڈیکل کالج تربت میں قائم ٹی بی سینٹر کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر لطیف دشتی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر طارق سخی، ڈی ٹی سی ڈاکٹر موسی بلوچ سمیت دیگر بھی ساتھ تھے۔ بعدازاں ڈاکٹر آصف شاہوانی نے ہسپتال کے تمام ٹیچنگ فکیلٹی کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں ٹی بی کی مرض کی تشخیص میں بہتری لانے پر تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ ایم ڈی آڑ کے سینٹر کے قیام سے ٹی بی کے مرض کو کنٹرول کرنے کے لئے مدد ملے گی۔ ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا ضلع کیچ میں مزید پانچ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا جین ایکسپرٹ مشین کے زریعے ٹی بی کے مرض کے تشخیص میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ ضلع کیچ کو بلوچستان میں پروگرام کے حوالے سے مثالی بنایا جائے گا۔دریں اثنا صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے مینیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی اور ڈپٹی مینیجر ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے آر ایچ سی ناصر آباد کے ٹی بی سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او آفس سے ڈاکٹر حمید بلوچ بھی ہمراہ تھے۔آر ایچ سی کے انچارج ڈاکٹر احمد بلوچ نے ٹی بی کے حوالے سے سینٹر کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
جین ایکسپرٹ مشین کے زریعے ٹی بی کے مرض کے تشخیص میں مدد ملے گی ، ڈاکٹر آصف شاہوانی

ٹیگز:
ڈاکٹر آصف شاہوانی
