کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں وتبادلے۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق تعینا تی کے منتظر اسما عیل ابراہیم کو ڈپٹی کمشنر چمن جبکہ عبد الحمید زہری کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایک اور اعلامیہ کے مطابق ایڈ یشنل سیکر ٹری قانون و پار لیمانی امور اسد اللہ کاکڑ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر بلو چستان ہیلتھ کارڈ پروگرام تعینات کر دیا گیا ہے۔
صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں وتبادلے

ٹیگز:
بیورو کریسی
