کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245کوئٹہ IIمیں ضمنی انتخاب کے لئے فارمز کا اجراء اور جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245کوئٹہ IIمیں ضمنی انتخاب کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کے اجراء اور جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو 8فروری تک جاری رہے گا۔ حکام کے مطابق پہلے روز 43افراد نے کاغذات نامزدگی کے فارم حاصل کئے ہیں جبکہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔دوسری جانب ریٹرننگ آفیسر سید نذیر احمد نے حلقے کے ضمنی انتخاب کے لئے اسسٹنٹ کمشنر صدر، سٹی اور سریاب سے اسسٹنٹ ریزائنڈنگ افسران کے عہدے کا حلف لیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245کوئٹہ IIمیں ضمنی انتخاب کے لئے 43فارم جاری

ٹیگز:
قومی اسمبلی
