کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اے این ایف کی مختلف کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4افراد گر فتار منشیات بر آمد کر لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے قلعہ عبد اللہ میں چرس بنا نے والی فیکٹری پر چھا پہ مار کر فیکٹری سے 9سو 34کلو چرس برآمدکر لی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف نے دوسری کاروائی میں کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ کے رہائشی ملزم سے 5 کلو چرس برآمداور سیالکوٹ ائیرپورٹ فلائٹ نمبر GF 770سے بحرین جانے والے سرگودھا کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کر کے 5 کلو آئس برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف نے کراچی کے علا قے ملیر کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے رہائشی ملزم سے 1 کلو 2سو گرام ہیروئین برآمد کر کے قبضے میں لے لی۔ اے این ایف نے گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
اے این ایف کی مختلف کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4افراد گر فتار، منشیات بر آمد

ٹیگز:
اے این ایف
