ڈھاڈر(ڈیلی گرین گوادر)کچھی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی لہر سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے عوام کو چوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے انتظامیہ پولیس ملوث جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ان خیالات کا اظہار سینئر سیاستدان و رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے ڈھاڈر میں مختلف قبائل علاقہ معتبرین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ ضلع کچھی میں منظم سازش کے تحت بدامنی کی وارداتیں عروج پر ہیں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں آئے روز موٹر سائیکل چھیننے کے وارداتوں سمیت بدامنی کی لہر میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے ایک سازش کے کچھی تحت حالات خراب کیئے جارہے ہیں جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے عوام کے حقوق جان و مال کو ہر قیمت پر تحفظ دینگے ضلعی انتظامیہ پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بدامن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کچھی کے امن کو دا پر لگانے والوں کا محاسبہ کریں قبل ازیں انہوں نے ڈھاڈر کے نواحی گاں غلام بولک میں مرحوم وڈیرہ محمد اکبر غلام بولک رند کی وفات پر انکے لواحقین وڈیرہ علی احمد رند، وڈیرہ یوسف رند دیگر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی۔
کچھی میں منظم سازش کے تحت بدامنی کی وارداتیں عروج پر ہیں ، سردار یار محمد رند

ٹیگز:
سردار یار محمد رند
