کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان و اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ،آیمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی، آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نذیر احمد لہڑی، پروفیسر فرید خان اچکزئی نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان منتخب ھونے پردلی مبارکباد دی۔بیان میں کہا گیا کہ ملک عبدالولی کاکڑ ایک سینئر سیاستدان کے ساتھ ساتھ ممتاز قبائلی حیثیت بھی رکھتے ہیں اور صوبے کو درپیش تمام مسائل خاص کر جامعہ بلوچستان و دیگر جامعات کو درپیش سخت مالی و انتظامی بحران سے بخوبی واقف ہیں اور ملک عبدالولی کاکڑ نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کی جانب سے منعقدہ گرینڈ ڈائیلاگ میں شرکت کرکے جامعہ بلوچستان کو درپیش سخت مالی و انتظامی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے تجاویز دی۔بیان میں امید ظاہر کیا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی طور پر کردار ادا کریں گے
ملک عبدالولی کاکڑ ایک سینئر سیاستدان کے ساتھ ساتھ ممتاز قبائلی حیثیت بھی رکھتے ہیں ، پروفیسر کلیم اللہ بڑیچ

ٹیگز:
پروفیسر کلیم اللہ بڑیچ
