چمن (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا وطن میں ایک سوچھے سمجھے سازش کے تحت بدامنی پھیلائی جارہی ہے جس کے ذریعے پشتونخوا وطن کو ایک بار پھر جنگ کے شعلوں میں دکھیلا جارہا ہے۔ اکابرین کی جانب سے کئی بار متنبع کئے جانے کے باوجود ملک کو جمہوری ڈگر پر نہیں چلایا گیا۔ آج بہترین خزانوں معدنیات اور وسائل سے بھرپور ملک معاشی بحران سے دوچار ہے۔ صوبے کے گیس کی سپلائی پورے ملک میں ٹھیک جبکہ صوبے میں ناپید ہے۔ بجلی سمیت تمام بنیادی ضروریات ناپید ہوچکی ہیں نا اہل صوبائی حکومت کرپشن اقرباء پروری اور کمیشن خوری میں مبتلا ہے۔ تمام قومی شاہرائیں تنگ ہونے، ڈرائیورز کی غفلت کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں، پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچا کر عوام کو پارٹی صفوں میں شامل کرکے پشتون قومی تحریک کو مزید فعال ومضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارلاجور سیدان علاقائی کانفرنس اور مرور سیدان میں عبدالواجد خان کی رہائش گاہ پر پشتونخواملی عوامی پارٹی میزئی اڈہ علاقائی یونٹ کے کانفرنس جس میں 23نئے ابتدائی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس کے علاقائی سیکرٹری اکبر خان مسے زئی، سینئر معاون عبدالواجد خان اور دیگر13معاونین منتخب ہوئے،جس سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صوبائی سیکرٹری مالیات سید لیاقت آغا، ضلعی سینئر معاون سیکرٹری اکبر خان کاکڑ، عباس کاکڑ، ماسٹر نظر علی کاکڑ، سید نظام آغا، سید مصور آغا، نسیم خان، نے خطاب کیا، قلعہ عبداللہ ارمبئی کاکوزئی علاقائی کانفرنس سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز علاؤ الدین کولکوال، صورت خان کاکڑ، ضلعی سینئر معاون سیکرٹری حاجی اکبر کاکڑ، منان خان اچکزئی،عبدالہادی خان، جہانگیر خان،اللہ محمد نے خطاب کیا۔چمن کے ضلعی کمیٹی کے اجلاس اور شار کے 8علاقائی یونٹوں کے کانفرنسز منعقد ہوئے جن سے پارٹی کے سینئر نائب صدر سیدشراف آغا، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری گل خلجی، صورت خان کاکڑ، ضلعی سیکرٹری صحبت خان اچکزئی، سینئر معاون سیکرٹری کریم خان ناظم، صلاح الدین اچکزئی، عبدالقیوم خدکو، حاجی جمال اچکزئی، غفار خان، حاجی وزیر نانو، ناصر خان نے خطاب کیا۔ مسلم باغ شار علاقائی یونٹ سے مربوط ریڑی کلی کانفرنس سے ملک عبدالباقی، کلیم کامیار، کونسلر خان محمد اور مطیع اللہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے کامیاب علاقائی کانفرنس، عوام کی شمولیت کے پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام کی واحد امید پشتونخواملی عوامی پارٹی ہے اور پارٹی کے کارکنوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے محبوب قائد محترم محمود خان اچکزئی کی قیادت میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی ودیگر اکابرین کے ملی ارمانوں کی تکمیل، قومی اہداف کے حصول کیلئے جاری قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کو تیزکریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کسی بھی دور میں نہیں چھوڑا گیا اور ہر وقت ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسیاں عوام کی مرضی و منشاء کے خلاف بنائی گئیں آج جو بھی نقصانات ہونگے اس میں سیاسی جمہوری پارٹیاں شامل نہیں۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوا وطن تمام قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے نوجوان دنیا بھر میں مسافرانہ زندگی اور مزدوری کرنے پر مجبور ہیں جس کی اہم وجہ اپنے وسائل پر قومی واک واختیار سے محرومی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو موسم گرما میں ہماری عوام پر بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج میں اس کی فراہمی کو مسلط کرکے زراعت کو تباہ کیا گیا 24گھنٹوں میں 6گھنٹے بھی بجلی فراہم نہیں کی جاتی تھی لیکن اب موسم سرما میں بھی یہی طریقہ کار اپنایا گیا ہے ہمارے عوام کو بجلی کی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے جو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نا اہل کرپٹ اور عوام دشمن صوبائی حکومت کی کارکردگی قابل گرفت ہے۔ وزراء اور مشیروں کی ایک خالی خولی فوج ظفر موج بھرتی کی جارہی ہے اور عوام بھوک و افلاس سے نڈھال اور مہنگائی و بے روزگاری کا سامنا کررہی ہے یہی حالت رہی تو عوام سڑکوں پر نکل کر حکومتی مشینری کو جام کردے گی اور پھر کسی کو بھی عوام دشمنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی سیاسی فکر و فلسفے پر کاربند ہے اور قومی حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔
نا اہل صوبائی حکومت کرپشن اقرباء پروری اور کمیشن خوری میں مبتلا ہے ، حامد خان اچکزئی

ٹیگز:
حامد خان اچکزئی
