کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پر مہنگائی مکاؤ تحریک کے حوالے سے مہنگائی بیروز گاری خوردنی شیاء کی قیمتوں پٹرول ڈیزل گیس بجلی کے بلز میں اضافے ملازمین و مزدوروں کی اپ گریڈیشن پر موشن میں بلا جواز روڑے اٹکانے سیلاب مثارہ علاقوں کے ملازمین و مزدوروں کی مشکلات حل نہ وونے کیخلاف کوئٹہ سمیت قلات حب خضدار لورالائی ہرنائی اور دیگر شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکال کر اہم شاہراہوں پر مظاہرے کئے گئے۔اس سلسلے میں کوئٹہ میں مرکزی ریلی ریلوے اسٹیشن چوک سے نکالی گئی جس کی قیادت خان زمان،قاسم خان،دین محمد محمد حسنی،مجیب اللہ غرشین،عارف بڑیچ،معروف آزاد عابد بٹ،ارشد یوسفزئی،ملک وحید کا،سی ظفر خان رند،نور الدین بگٹی و دیگر رہنماؤں نے کی۔احتجاجی ریلی ریلوے اسٹیشن کوئٹہ سے نکا لی گئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں ہاکی چوک،جناح روڈ اور منان چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے بلوچستان کے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ مزدوروں کی اپ گریڈیشن پرموشن کے عمل کو شفاف بنانے بلوچستان کے اداروں میں تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کیلئے زبردست نعرے بازی کی۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے قائدین و ومزدور ملازمین تنظیموں کے رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول ڈیزل اور دیگر خوردنی اشیاء اتنی مہنگی کر دی گئی کہ غریب کی قوت خرید نے جواب دے دیا ہے آئے روز مہنگائی سے عوام تنگ آ چکے ہیں خودکشی کرنے ہر مجبور ہیں اب تو ملک میں ڈالرز کی قیمتوں میں بھی کمی ہورہی ہے لیکن اس کے باوجود مہبگائی کم نہیں ہورہی ہے ملازمین کی تنخواہوں کو مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے کئی محکموں میں اب بھی کنٹریکٹ ملازمین کو 15 ہزار تنخواہیں جی ادائیگی ہورہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے 25 ہزار کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی جانب سے جاری قیمتوں کے احکامات کو دکاندار ہوا میں اڑا دیتے ہیں، کوئٹہ میٹرو لولیٹن کار پوریشن سمیت اندرون بلوچستان میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین کو گریچویٹی پنشن اور ریٹائرمنٹ کے دیگر واجبات کی ادائیگی نہیں ہورہی ملازمین سراپا احتجاج بن چکے ہیں محکمہ بی اینڈ آر و دیگر محکموں کے ملازمین کی بیس سال سے اپ گریڈیشن نہیں ہوئی ملازم جس پوسٹ پر بھر تی ہوئے تیس سال بعد اسی سکیل وپوسٹ پر ریٹائرڈ ہو رہے ہیں حکومت اور متعلقہ انتظامیہ پورے بلوچستان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔حکومت بلوچستان میں مہنگائی بے روزگاری کے خاتمے اور ملازمین کے مسائل کیحل کیلئے اقدامات اٹھائے۔ اور پٹرول ڈیزل یوٹلٹی بلز پر بلاجواز ٹیکس ختم کئے جائیں۔مظاہرے کے اختتام پر مہنگائی بیروز گاری کے خاتمے اور ملازمین م مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے 26 اکتوبر 2022 بروز بدھ دن گیارہ بجے ریلوے اسٹیشن کوئٹہ سے عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا۔ اس اعلان کے بعد ملازمین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پر مہنگائی کیخلاف کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں مظاہرے

ٹیگز:
بلوچستان
