کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ سینئر صوبائی وزیر سردارمحمد صالح بھوتانی اور رکن قومی اسمبلی محمداسلم بھوتانی نے جس طرح اپنے حلقہ انتخاب دریجی کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے اسی طرح دیگر سیاستدان بھی اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ دوسرے حلقے بھی ترقی کریں گے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی اور رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت کر رہے ہیں انہوں نے اپنے حلقہ دریجی کو جس طرح ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیاہے اسکی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ دریجی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ہم کسی یورپی ملک میں آگئے ہیں حلقہ انتخاب کو ترقی دینے پر سردار محمد صالح بھوتانی اور محمد اسلم بھوتانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح دیگر سیاستدان اور سیاسی جماعتیں اپنے بینک بیلنس بڑھانے اور کرپشن کرنے کی بجائے اپنے علاقے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے ترقیاتی فنڈز خرچ کریں تو کوئی وجہ نہیں یہ علاقے بھی ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پر مسلط قوم پرست اور مذہب پرست جماعتوں نے 75سال کے دوران صرف اور صرف اپنے خاندانوں کو ترقی دی ہے اور صوبے کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کئے ہیں اب بلوچستان کے عوام باشعورہوچکے ہیں ان قوم اورمذہب پرست سیاسی جماعتوں کا ووٹ کے ذریعے احتساب کریں گے۔
سردار محمد صالح بھوتانی اورمحمد اسلم بھوتانی اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت کر رہے ہیں،لالا یوسف خلجی

ٹیگز:
لالا یوسف خلجی
