کچھی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ،انجن سمیت 8بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 8مسافر زخمی ہوگئے،سبی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر کچھی آغا سمیع اللہ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان مچھ کے قریب پنیر ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا دھماکے سے جعفرایکسپریس کے انجن سمیت آٹھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی،ڈپٹی کمشنر آغا سمیع اللہ کے مطابق دھماکے میں 8افراد زخمی ہوگئے ہیں علاقہ پہاڑی اور دشوار گزار ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامناہے سبی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی تمام ڈاکٹرز اور ہیرا میڈیکس کا عملہ طلب کر لیا گیا ہے،ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔
بولان،مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ،انجن سمیت 8بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 8مسافر زخمی

ٹیگز:
بولان
