سبی(ڈیلی گرین گوادر)میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز کے زیراہتمام اساتذہ کرام کی تین روزہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جسکی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ تھے سات سیشنز پر مشتمل ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر مہوش ملغانی، ڈاکٹر کامران نعیم، ڈاکٹر محمود الحسن، مس تحسین اور مرتضی نے اس سمنٹ، اکیڈمک لیڈر شپس، یونیورسٹی ٹیچنگ سکلز، ڈسٹنس لرنگ، آسرشن ایویڈنس اور لرنگ مینجمنٹ سسٹم پر سیشنز کرائے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے پہلے دن اساتذہ کی ٹریننگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت اعلی معیاری تعلیم کو تقویت فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد وقت کی اشد ضرورت ہے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ وقتا فوقتا جاری رہے گا اساتذہ کرام اپنی فیکلٹی کیلئے مختلف ٹریننگ سیشن منعقد کرائیں کیونکہ اساتذہ طلبا ءو طالبات کے روشن مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں قابل محنتی اساتذہ کی بدولت ہی طلبا ءکو بہترین تعلیم و تربیت میسر آتی ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ہوتا ہے جو نوجوان نسل کو تعلیم و تربیت فراہم کرنے اور انھیں معاشرے کا باوقار شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں روحانی باپ کا درجہ رکھنے والے اساتذہ کرام کی محنت کی بدولت طلبا ءو طالبات ملکی و نجی اداروں کے علاوہ پرائیوٹ کمپنوں میں اپنی خدمات سرانجام دیکر ملک و قوم اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اہم رول پلے کرتے ہیں 11 تا 13 جنوری منعقد ہونے والی تربیتی ورکشاپ کو اساتذہ نے سراہا اور کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور اساتذہ کی خامیوں کو دور کرنے میں اہمیت کی حامل ہے تاکہ طلبا ءو طالبات کو عالمی معیار کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کی جاسکے اختتامی سیشن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ نے بہترین کارکردگی پر شرکاءمیں تعریفی اسناد اور شیلڈ تقسیم کیں اس موقع پر جامعہ ہذا کے رجسٹرار شیر احمد قمبرانی سمیت ایک سو پروفیسرز حضرات بھی شریک تھے۔
میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ وقتا فوقتا جاری رہے گا، پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ

