زیارت(ڈیلی گرین گوادر) زیارت سنجاوی ہلکی برفباری اور بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی کے مطابق جمعرات دن ڈیڑھ بجے تک کوتل سٹرئی پر معمولی کربی کچھ بٹے تیر شیرین اصغرہ بائیس میل پر برفباری اور بارش کے بعد موسم زیارت میں انہتائی سرد ہوگیا بادل چھائے ہوئے بعض علاقوں میں شام تک ہلکی بارش اور بعض مقامات پر ہلکی برفباری وقفے وقفے سے جاری زیارت میں گیس پریشر کم گیس غائب جبکہ سنجاوی میں 24گھنٹوں سے زیادہ بجلی غائب جس کی وجہ سے عوام شدید سردی میں مشکلات سے دوچار۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے ضلعی انتظامیہ کو دستیاب تمام محکموں کے وسائل ہم عوام کی سہولت کیلئے استعمال کرتے ہوئے روڈوں سے برفباری ہٹا چکے ہیں روڈ پہلے دن سے ہی کلیئر تھا کل شام ہم نیاحتیاطن اس لئے روڈ آ مدورفت کیلئے بند کیا تھا کے کئیں کوئی گاڑی اس میں خراب نہ ہو جائے آ ج بھی انتظامیہ لیویز اہلکاران دیگر محکموں کے لوگ کوتل سٹرئی ودیگر علاقوں کے روڈوں سے برف ہٹا کے ہیں برف کو پگھلانے کیلئے نمک ڈالا گیا گریڈر وٹریکٹروں سے راستے مکمل صاف کئے ہیں اب رات کو برف جمنے اور سخت ہونے کی وجہ سے گاڑیاں سلیفینک کرسکتی ہے غیر ضروری سفر سے بلکل رات کو گریز کرنا چاہیے راستہ کلیئر ہے سیاحوں کیلئے کنٹرول روم بھی قائم ہے اگر کسی کو کھبی مشکل یا مشکلات خدانخواستہ پیش آ ئے تو ضلعی انتظامیہ سے ہروقت رابطہ کرسکتے ہیں ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے کہا کہ الحمداللہ اللہ کاشکرہے باران رحمت اور برفباری میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آ یا برفباری کے دوران ان تمام محکموں کے ملازمین کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات ایک کرکے عوام اور مسافر گاڑیوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے روڈوں کو صاف رکھا ڈیوٹیاں دیے انھوں نے کہا کہ سیاحوں کو یہاں کوئی مشکلات نہیں اگر کسی کوہے تو مجھ سے ذاتی طور پر بھی مل سکتے ہیں ضلعی انتظامیہ لیویز ہروقت عوام کی خدمت کیلئے تیار اور چوکس ہیں۔
زیارت سنجاوی ہلکی برفباری اور بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا

ٹیگز:
برفباری
