کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی حاجی محمد شاہ لالا مفتی عبد السلام ریئسانی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سراج الدین مفتی رحمت اللہ سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا کہ اسلامی دفعات کے دفاع میں جمعیت علماء اسلام کا کردار روشن ہے، تحفظ ختم نبوت،سودی نظام کے خاتمے، انسداد توہین صحابہ واہل بیت بل کی منظوری ہماری جدوجہد کا حصہ ہے، اپوزیشن ہو یا حکومت ہم نے اپنے موقف کا ڈٹ کر نہ صرف دفاع کیا ہے، بلکہ اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کے لئے رہنماء تجاویز مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ انسداد توہین صحابہ واہل بیت بل پر 2019کو جمعیت علماء اسلام کے اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں، جمعیت علماء اسلام پاکستان نے ہر مشکل موڑ پر واضح بیانیہ قوم کو دے کر پرامن سیاسی جدوجہد کی راہ اپنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں اسلامی تشخص سے متعلقہ بلوں پر اصل روح کے مطابق عمل درآمد وقت کا اہم تقاضہ ہے جس سے فسادات اور مسائل کا راستہ روکنے کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے کہا ختم نبوت،صحابہ کرام،امہات المومنین اور اہل بیت اطہار کی شان میں گستاخی کا پاکستان جیسی ریاست میں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور قادیانی لابی کی وطن عزیز کے خلاف منفی سازشوں کی روک تھام اور سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں گستاخیوں کے واقعات بہت سے فساد و انتشار اور بدامنی کا سبب بنتے ہیں اس لیے اس کی قانونی بنیادوں پر روک تھام ازحد ضروری ہے- انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جمعیت علماء اسلام کی جانب سے سودی نظام کے خلاف کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں اس پر بھی فوری طور پر عمل ہونا چاہئیے۔
تحفظ ختم نبوت،سودی نظام کے خاتمے، انسداد توہین صحابہ واہل بیت بل کی منظوری ہماری جدوجہد کا حصہ ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
