کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)دنیا بھر میں کینسر کے عالمی دن کی مناسبت سے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ بی ایم سی ہسپتال کینسر وارڈ سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت کینسر ڈیپارٹمنٹ کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر زاہد محمود نے کیا واک میں ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر سلطان لہڑی ڈاکٹر نادر ڈاکٹر مہر اللہ ترین سمیت ڈاکٹروں اور سٹاف نرسوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی واک کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کینسر کے آگاہی کے نعرے درج تھے واک کے شرکا بی ایم سی کینسر وارڈ سے ہوتے ہوئے مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر سلطان لہڑی اور پروفیسر ڈاکٹر زاہد محمود نے وارڈ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ چھاتی کے کینسر کے مریض ہیں اسی طرح دیگر وجوہات میں خوراک کے نالی میں نسوار سگریٹ تمباکو اور گوٹکے کے استعمال کی وجہ سے کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ مریض معمولی نشانات ہوتے ہی اپنا چیک اپ کریں تاکہ کینسر کا بروقت علاج ممکن ہوسکے پروفیسر ڈاکٹر زاہد محمود نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کریں تاکہ شیخ زاہد میں پانچ سال قبل کینسر ہسپتال کی عمارت مکمل ہے مشینری نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی مریضوں کی بڑی تعداد کراچی اور اسلام آباد کا رخ کرتے ہیں جس طرح وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تین مہینے کی قلیل مدت میں کینسر ہسپتال مکمل کرکے کارنامہ سرا نجام دیا اسی طرح بلوچستان کے عوام کو بھی کینسر ہسپتال کے مشینری کی صورت میں تحفہ دیا جائے تاکہ یہاں کے مریضوں کو ملک کے دیگر صوبوں میں نہ جانا پڑے۔
کینسر کے عالمی دن کی مناسبت سے بی ایم سی ہسپتال میں کینسر وارڈ سے واک کا اہتمام

ٹیگز:
بی ایم سی ہسپتال
