اسلام آباد: وزیرتعلیم نے اعلان کیا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے18 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔
وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ نویں، دسویں، گیارویں اور12 ویں کلاسز کا تعلیمی سلسلہ 18 جنوری کو شروع ہوجائے گا۔
جن کلاسز کا آغاز25 جنوری کو ہونا تھا اب وہ یکم فروری سے شروع ہوں گی۔ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے این اسی اوسی میں دوبارہ ڈیٹا اکھٹا کرکے جائزہ لیاجائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

