پشاور(ڈیلی گرین گوادر) سینئر قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کا ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبداللطیف آفریدی قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزم عدنان آفریدی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزم عدنان آفریدی نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں سینئر قانون دان عبداللطیف آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

