کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے نامور قانون دان انسانی حقوق کے علمبردار سپریم کورٹ بار کے سابق صدر ممتاز ترقی پسند سیاسی رہنما لالا لطیف آفریدی کے بہمانہ قتل کو آہین قانوں اور انسانی حقوق کا قتل قرار دیا ہے۔پارٹی ترجمان نے پشاور ہائی کورٹ کے اندر لطیف آفریدی جیسے معروف قانون دان اور سیاسی رہنما کے قتل کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے گزارش کی ہے کہ معاملہ کی تہہ تک پہنچ کر اصل محرکات معلوم کرنے اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لئے اعلی سطعی جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ پارٹی ترجمان نے واضع کیا کہ لالا لطیف آفریدی کو جس انداز سے نشانہ بنایا گیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے اندر کوئی انسان دوست جموریت پسند و ترقی پسند شخصیت محفوظ نہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدترین ناکامی اور گھناونی سازش ہے جس سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہورہا ہے کہ ایک مخصوس مائنڈ سیٹ مخصوص مفادات کے حصول کے لیئے ملک میں خوف و حراس انارکی اور دہشت گردی پھیلانے کے لیئے اس قسم کی مذموم کاررواہیاں کررہا ہے۔ پارٹی ترجمان نے شہید لالا لطیف آفریدی کی شہادت کو ملک بھر کے ترقی پسند اور جمہوریت پسند قوتوں کے لیئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے لالا لطیف آفریدی کو طویل سیاسی سفر پرعزم، مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے طے کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش کی ہے کہ واقعہ کا ازخود نوٹس لیکر اصل ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
لطیف آفریدی کے قتل کے اصل محرکات معلوم کرنے اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لئے اعلی سطحی جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے ، نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
