خضدار(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما ء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر وسینیٹرمولانا عبدالواسع نے خضدار میں شہید مولانا محمد صدیق مینگل کی تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد صدیق مینگل کی دردناک شہادت سے ہمارا خطہ غمگین ہوگیاہے اور ان کے اثرات پورے ملک پر برے مرتب ہونگے کیونکہ ہمارے خطے سے عالم الدین کی شہادتوں کا سلسلہ ملک اور خطے کیلئے نیک شگون نہیں ہے بیرونی قوتوں کو مضبوط کرنے کیلئے دین دار لوگوں کو راستوں سے ہٹایا جارہاہے جو مغرب کی سازش ہے ہم قطعاً اسی سازشوں اور شہادتوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے بلکہ چٹان جیسے دیواروں کی طرح ملک بھر میں دین کی مضبوطی کیلئے اپنے جڑوں کو مضبوط کرنے کیلئے مزید اقدامات کرینگے، کیونکہ قائد جمعیت نے ملک پر یلغار قوتوں کو اور موجودہ سازشوں کو بینقاب کرنے کیلئے میدان جنگ میں اترا ہے عالم السلام کے دیندار قوتیں سن لے اپنے مستقبل بہتر کرنے کیلئے اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے جمعیت علماء اسلام کے پیغام کے ساتھ چلے اس میں ہماری دونوں جہاں کی بالائی اور کامیابی ہے ہم ظالم کو ظالم کہیں گے اور کبھی اسلام کے خلاف بننے والی قوتوں کا ساتھ نہیں دینگے اسی وجہ سے ہم حکومت کا حصہ نہ رہے ہمارے قائد نے بڑے بڑے آفروں کو اور وزارتوں کو ٹھکرادئے۔لادینی قوتوں نے مولانا محمد صدیق مینگل کو شہید کرکیایک اعظیم دیندار ہستی سے محروم کردیا، ان کے جماعتی خدامات، صحافتی خدمات جمعیت علماء اسلام کے لیے مشعل راہ ہے، اس موقع پر صوبائی امیر کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاورخان کاکڑ، حافظ حسین احمد شرودی، مولانا کمال الدین، حاجی عین اللہ شمس، رحمت اللہ کاکڑ، اصغر ترین، یونس عزیز زہری، سید عزیزاللہ آغا، حاجی غوث اللہ اچکزئی، سید شکور آغا، شاکر خان کاکڑ ایڈوکیٹ ودیگر علماء کرام پارٹی کے اراکین نے خضدار جاکر ان کے لواحقین اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ ان کے شہادت کا رتبہ بلند وبالا رکھے اور خمزدہ خاندان کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔
شہید مولانا محمد صدیق مینگل کی صحافتی خدمات جمعیت علماء اسلام کیلئے مشعل راہ ہے،سینیٹرمولا نا عبدالواسع

ٹیگز:
سینیٹرمولا نا عبدالواسع
