قلات(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے عوام اور کارکنوں کی خدمت کرنے سے بیحد خوشی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے ایم پی اے وزیر مشیر ہونا لازمی نہیں جس شخص کے دل میں عوامی خدمت کا جذبہ موجود ہو ان عہدوں کے بغیر اپنے عوام اور کارکنوں کی خدمت کرسکتا ہے ان خیالات کا اظہار گیلو پینل قلات کے کارکنوں سے کراچی سے بذریعہ ٹیلی فون بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا اولین مقصد اپنے عوام اور کارکنوں کی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر کے دروازے اپنے عوام اور کارکنوں کی خدمت کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور میں ان کی خدمت کے لیئے ہر وقت حاضر ہو انہوں نے کہا کہ آج میں اس مقام پر ہوں اپنے پروردگار کی طاقت اپنے عوام اور کارکنوں محنت اور دعاوں کی بدولت انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا اپنے عوام اور کارکنوں کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں اپنے پروردگار کی طاقت اپنے عوام اور کارکنوں محنت اور دعاوں سے کامیابی حاصل ہوئی تو ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
عوامی خدمت کے لئے ایم پی اے وزیر مشیر ہونا لازمی نہیں ، عاصم کرد گیلو

ٹیگز:
عاصم کرد گیلو
