بولان(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا مہم کے دوران ضلع بھر میں 69ہزار 6سو40 بچوں کو حفاظتی قطرے اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں جائیں گے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند کی بریفنگ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی نے سول ہسپتال ڈھاڈر میں پولیو مہم کا افتتاح بچوں کو قطرے پلاکر کردیا اس موقع پر ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد حسین، ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی، ڈی ایس وی فضل محمد باروزئی نے بھی بچوں کو قطرے پلائے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی نے کہا کہ پولیو وائرس کی روک تھام میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس خطرناک وائرس کے حملوں سے بچوں کو محفوظ رکھا جائے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے بتایا کہ مہم کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئیے گئے ہیں اس بار پولیو مہم میں بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع بھر میں مقرر کردہ حدف کو مکمل کرنے کیلئے تیار ہیں مہم کے دوران والدین علماء کرام دیگر باشعور شہری اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں اور بچیوں کو پولیس سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے اور وٹامن اے کے قطرے ضرور پلاکر ملک کی مستقبل کو ہمیشہ کیلئے معذوری سے بچاکر پولیو کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ پولیو سے پاک پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

ٹیگز:
اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر
