پشاور : وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا گورنر خیبر پختونخوا تو کٹھ پتلی ہیں، آج کے پی اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے گا، اسمبلی توڑنےکی سمری جب گورنر کو بھیجوں گا تو سب صحافیوں کو بھی بھیجوں گا، ہم دوبارہ زیرو سے شروع کریں گے۔ محمود خان کا کہنا تھا متوسط طبقے کے لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور وفاقی حکومت نے ہمارے فنڈز روک رکھے ہیں، فاٹا ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے وفاقی حکومت کی جانب سے نہیں بھجوائے جا رہے، پتہ نہیں کون وفاقی حکومت کو مشورے دے رہا ہے، ہم اپنے فنڈز میں سے سابق فاٹا کے ملازمین کو تنخواہیں دے رہے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا تو کٹھ پتلی ہیں، آج کے پی اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے گا : محمود خان

ٹیگز:
محمود خان
