لاہور(ڈیلی گرین گوادر)سرزمین انبیاء فلسطین کا دفاع صرف اہل فلسطین کی زمہ داری نہیں بلکہ پورے عالم اسلام پر فرض اور قرض ہے جماعت اسلامی دین اسلام کی دعوت کی تکمیل اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کی نفاذ کی علمبردار ہے مشن انبیاء کی وارث اور زندہ پیغام رکھنے والی تحریک ہےاسکی قوت اخلاق و کردار ہے لہذا ہمارا جہاد فلسطین میں بھرپور کردار اور حصہ ہونا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید ،صدر جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ وسطی پنجاب ربیعہ طارق اور صدر لاہورعظمی عمران نےغزہ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ پلاننگ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا
ڈپٹی سیکرٹری ٹمینہ سعیدنے کہا کہ جب حکمران اللہ سے ڈرنے والے اور سیدھے راستے پر چلنے والے ہوں گے تو فلسطین کی آزادی کے حق میں مارچ کرنے کی ضرورت نہ رہے گی بیت المقدس کا دفاع پورے عالم اسلام پر فرض ہےفلسطین اور کشمیر باطل کے پنجہ استبداد سے تبھی آزاد ہوگاجب مسلم حکمران اپنی زمہ داریوں کو سمجھیں گے ۔
فلسطین کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے صدروسطی پنجاب ربعیہ طارق نے کہا کہ فلسطین میں اس وقت انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور اقوام عالم خاموش تماشائ بنے دیکھ رہے ہیں – ارض مقدس فلسطین کا دفاع صرف فلسطینیوں کی زمہ داری نہیں بلکہ پوری امت پر فرض ہے۔ فلسطین سے اظہاریکجہتی و امداد کے جماعت اسلامی نے اپنی تمام تر مصروفیات کوترک کرکے حلقہ خواتین کوشاں ہےکہ آزادئ فلسطین کاسورج طلوع ہو صدر لاہور عظمی عمران نے بتایاکہ ملین مارچ کے لیے دعوتی کمیٹیاں تشکیل دےدی گئیں ۔عظی عمران عملی شکل میں تاریخ کاسب سے بڑاملین مارچ لاہورہوگا۔ اجلاس میں غزہ مارچ کے حوالے سے مختلف زمہ داریاں لگائ گئیں اور مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔
غزہ مارچ میں خواتین کی بھرپور شرکت کے حوالے سے خصوصی پلاننگ کی گئ اور اب تک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیاشوریٰ کا اجلاس برائے تیاری غزہ ملین مارچ اجلاس میں صوبائ نائبین اور ناظمات اضلاع نائبین ماہ جبیں،شازیہ،ناظمات اضلاع۔ڈاکٹر رابعہ عامر،عدیلہ عاطف،راحیلہ انجم،منیزہ نذیر،راشدہ شاہین اور حلقہ لاہور کی اراکین نے بھی شرکت کی۔

