گوادر(ڈیلی گرین گوادر)کمانڈر12کوربلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ دھرنوں سے مسائل حل ہونے والے نہیں بلکہ مل کر کام کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں گوادر میں کسی کو بھی سڑکیں بند کرنے اور سرکاری مشینری و ترقیاتی کام جام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،مولانا ہدایت الرحمن کے مطالبات جائز لیکن طریق کار غلط تھاگوادر شہر ہم سب کا گھر ہے، گھر کی توڑ پھوڑ نہیں ہونا چاہیئے،گوادرکی ترقی کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائیں اور اس حوالے سے کمیٹی کا لسٹ ڈپٹی کمشنر کودیاجائے کمیٹی شہر کے مختلف مسائل کو اجاگرکرکے اپنی تجاویز وقتا با وقتا پیش کرتی رہے گی ہم سب سول انتظامیہ اور عوام کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گوادر کے دورے کے موقع پرکرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں عمائدین سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں، صحافی برادری، انجمن تاجران اور شہریوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر، جی او سی 44 ڈویژن، کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنر گوادر، ڈی پی او گوادر بھی موجود تھے۔کورکمانڈر نے گوادر شہر کی امن و امان اور ترقی و بہبود کیلیئے شہریوں سے تجاویز مانگیں اور کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن کے مطالبات جائز لیکن طریق کار غلط تھاگوادر شہر ہم سب کا گھر ہے، گھر کی توڑ پھوڑ نہیں ہونا چاہیئے،انہوں نے کہاکہ اب گوادر میں کسی کو بھی سڑکیں بند کرنے اور سرکاری مشینری و ترقیاتی کام جام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی دھرنوں سے مسلے مسائل حل ہونے والے نہیں بلکہ مل کر کام کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں مقامی سطح پرایک کمیٹی بنادیں اور اس کمیٹی میں شہر کے مختلف طبقائے زندگی کے لوگوں کو شامل کردیں کمیٹی میں شامل لوگوں کے ناموں کا لسٹ کل تک ڈپٹی کمشنر کے حوالے کردیں مذکورہ کمیٹی شہر کے مختلف مسائل کو ہائیلائیٹ کرکے اپنی تجاویز وقتا با وقتا پیش کرتی رہے گی. ہم سب سول انتظامیہ اور عوام کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے،انہوں نے کہاکہ گوادر میونسپل کمیٹی بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، گوادر ایم سی کے 41 کونسلروں کے کندھوں پر بہت ہی بھاریزمہ داری عوام نے عائد کر رکھی ہے. اس وقت یہ 41 کونسلران ہی گوادر سٹی کے اصل حاکم ہیں، لیکن افسوس اس وقت صرف ایک، دو ہی کونسلر یہاں موجود ہیں کورکمانڈر نے میونسپل کمیٹی گوادر کے 41 کونسلروں کو شہر کے مسائل کی حل سے متعلق کل صبح ان سے ملاقات کروانے کی ذمہ داری جماعت اسلامی گوادر کے امیر مولانا لیاقت کے ذمے لگائی۔
مولانا ہدایت الرحمن کے مطالبات جائز لیکن طریق کار غلط تھاگوادر شہر ہم سب کا گھر ہے گھر کی توڑ پھوڑ نہیں ہونا چاہیئے، کورکمانڈر بلوچستان

ٹیگز:
کورکمانڈر بلوچستان
