کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات نے کہاہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے صحافی پر عوام تک صحیح معلومات پہنچانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے دنیا نے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگی اختیار کرتے ہوئے ترقی کی،ہمیں جدید تقاضوں کواپناتے ہوئے خواتین وبچیوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے،محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت تمام محکموں میں انفارمیشن آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں۔ ہمیں سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی)کے زیراہتمام صحافیوں کی تربیت کیلئے دو روزہ سیشن کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کنسلٹنٹ ہارون شعیب ودیگر بھی موجود تھے۔سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے صحافی پر عوام تک صحیح معلومات پہنچانے کی زمہ داری عائد ہوتی ہے جس سے لوگ امپاور ہوجائیں سچ کے ساتھ ایک مقصد ہونا چاہیے تاکہ معاشرہ سدھار کی طرف جائیں بلوچستان بہت حوالوں سے دیگر صوبوں سے بہتر ہے انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کے طرز پر بلوچستان میں تعلیم کی شرح بلخصوص خواتین کی کم ہے اسلام میں دونوں مرد و عورت پر تعلیم فرض کی گئی ہے میڈیا معاشرے میں ایک منفی اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش وہ ملک ہے جس ہم سے الگ ہوا اور ہم سے بہت پیچھے تھا آج ان کی اکانومی ہم سے مضبوط ہیں بنگلہ دیش نے خواتین کی تعلیم پر بہت زیادہ کام کیا بلکہ بنگلہ دیش نے آبادی کو کم کرنے کیلئے بھی کام کیا۔ آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے تعلیم اور شعور واحد حل ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا ایجنڈے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتی ہے ضروری ہے کہ میڈیا خواتین و بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے آگاہی مہم کے تحت ایجنڈا پیش کرے۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت تمام محکموں میں انفارمیشن آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں۔ ہمیں سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔بعدازاں صحافیوں کی دوروزہ تربیتی سیشن کے اختتام پرتعریفی اسناد بھی دئیے گئے۔
ہمیں سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے،سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات

ٹیگز:
سیکرٹری اطلاعات
