کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ،پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے ممکنہ بارشوں اور برفباری سے متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے محکمہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ متعلقہ حکام جن علاقوں میں شدید برفباری ہونے کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار اور ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کیا جائے اور بارشوں والے علاقوں میں پی ڈی ایم اے افسران ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پی ڈی ایم اے افس کا دورہ کرتے ہوئے کیا کیا اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر ڈائریکٹر ایڈمن عطاء اللہ مینگل ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل طارق،ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل پانیزئی و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے وزیر داخلہ نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ امدادی کیمپس کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرہ علاقوں میں ادویات۔کھانے اور مویشیوں کے لئے چارے کی فراہمی تسلسل کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔ اور اس ضمن میں ٹریفک اہلکار اور پٹرولنگ ٹیمیں بارش میں پھنسے شہریوں کو ہر ممکن مدد اور راہنمائی فراہم کریں۔
صوبائی وزیر داخلہ کی ممکنہ بارشوں اور برفباری سے متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے ضلعی انتظامیہ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ٹیگز:
صوبائی وزیر داخلہ
