حب(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی حب محمد مراد کی ہدایت پر ایچ او حب سٹی غلام مصطفی شاہ اور ایس ایچ او حب صدر شاہنواز مینگل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کرکے موٹر سائیکل گینگ کے 5 کارندے گرفتار کرلئے گرفتار ملزمان سے کراچی سے چوری کی گئی 3 موٹر سائیکلیں اور چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کے چیچس، فریم سمیت مختلف پارٹس برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتش شروع کردی ہے۔ حب سٹی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہے۔شہر میں جرائم پیشہ افراد و منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گئے۔
حب پولیس کی کارروائی موٹرسائیکل گینگ کے 5 کارندے گرفتار

ٹیگز:
حب پولیس
