نوشکی (ڈیلی گرین گوادر) نوشکی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ حملہ آور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی قاضی آباد میں چاغی فلور مل کے قریب سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا تاہم سیکورٹی فورسز زرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ہینڈ گرنیڈ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے۔
نوشکی ، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ

