لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نے کُل پاکستان اجتماع عام کے انتظامی امور کو منظم کرنے، اجتماع کےپیغام اور دعوت کو عام کرنے کے لیے انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے ساتھ پلاننگ نشستوں کا آغاز کردیا ہے-“بدل دو نظام”کے عنوان کے تحت گریٹر اقبال پارک لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے تاریخی اجتماع اکیس بائیس تئیس نومبر کو ہوگا۔ جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں ناظمہ اجتماع حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ اجتماع عام گھسے پٹے نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر پرامن تحریک کا سنگ میل ہوگا اور قوم کے لیے امید اور امت مسلمہ کی ترجمانی کا پیغام بنے گا۔ انہوں نے ذمہ داران کے مختلف اجلاسوں کی الگ الگ صدارت کرتے ہوئےکہا کہ کمیٹیوں کی نگرانات اپنے اپنے کارکنان کی بھرپور تربیت کا اہتمام کریں – تاکہ اجتماع میں آنے والوں کی بھرپور مہمان نوازی بھی ہو سکے اور نظم و ضبط کا بہترین مظاہرہ بھی ہو-انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ اجتماع عام کی دعوت ملک بھر کی لاکھوں خواتین تک پہنچائی جائے۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے پاس بہت منظم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے مالا مال افراد کی ٹیم موجود ہے جو ہر میدان میں بہترین قیادت کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ناظمہ اجتماع نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اجتماع ملی، عوامی اور قومی ایجنڈے کے ساتھ جماعت اسلامی کی اندرونی و بیرونی ساکھ کی بحالی اور افرادی قوت میں بے پناہ اضافے کا ذریعہ بنے گا
جماعت اسلامی کا “بدل دو نظام”کے عنوان کے تحت تاریخی اجتماع اکیس بائیس تئیس نومبر کولاہور میں ہوگا

ٹیگز:
جماعت اسلامی
