لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) حب میں صدر تھانے کے سامنے دھماکہ تین افراد زخمی ایک موٹرسائیکل تباہ ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق اتوار کی شام کو حب صدر تھانے کے گیٹ کے قریب دھماکہ ہوگیا جس سے تین افراد موسی، عبدالغفور اور امان زخمی ہوگئے جنکو جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے سے تھانے کے گیٹ پر کھڑی موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی جو جل کر خاکستر ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق رات گئے تک دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کرلیاگیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔
حب، صدر تھانے کے سامنے دھماکہ 3 افراد زخمی ایک موٹرسائیکل تباہ

ٹیگز:
دھماکہ
