کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد نورزئی، مفتی رضا خان، حاجی ظفر اللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعد اللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل اور دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اکابرین و اسلاف کی عظیم امانت ہے جس کی استحکام اور تنظیمی مضبوطی کے لیے تمام کارکنان و زمہ داران ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جماعت کے کارکنان اور ذمہ داران پر لازم ہے کہ وہ تنظیمی فعالیت، باہمی اتحاد اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے شب و روز جدوجہد جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت مخالف عناصر قیادت اور تنظیم کے خلاف مسلسل بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں۔ جس کا مقصد جماعت کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے تاہم ایسے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور مخالفین کو ہر محاذ پر ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں جماعت کے بنیادی یونٹس کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور فعالیت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منظم و مربوط جدوجہد ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اسی لیے تنظیمی نظم و ضبط کی پابندی ہر ایک کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق نے مجلسِ عمومی کا دستوری اجلاس جمعرات 16 اپریل صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس کی ہدایت پر اجلاس کے لیے باقاعدہ دعوت نامے تیار کر دیے گئے ہیں۔اراکین ضلعی مجلس عمومی کو دعوت نامے یونٹوں کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔
ضلعی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس جمعرات 16 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے دعوت نامے جاری کرد ئیے ہیں ٗ مولانا عبدالرحمن رفیق

ٹیگز:
ٗ مولانا عبدالرحمن رفیق
