کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں اتوار کو دہشتگردی کے مختلف واقعات کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے،ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر کی حساس عمارتوں اور مقامات کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے شہر میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی پولیس، ایف سی سمیت سیکورٹی فورسز کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی فورسزنے اسنیپ چیکنگ کا عمل بھی شروع کردیا جبکہ چھوٹے بڑے شہروں کے داخلی و خارجی مقاما ت پر بھی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
کوئٹہ ، سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے

ٹیگز:
سیکورٹی انتظامات سخت
