کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و وزیر اعلی بلوچستان کے کوارڈنیٹر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے چیف آف سرپرہ سردار عاصم سرپرہ نے ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے قبائلی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہاکہ ہم بلوچستان کی عوام کی خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علاقے کے عوام کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشترکہ مشن ہے عوام کو تعلیم سمیت بنیادی حقوق کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشاں رہیں گے
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے چیف آف سرپرہ سردار عاصم سرپرہ کی ملاقات

ٹیگز:
میر جمال خان رئیسانی
