کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران ڈیمز کی صورتحال معمول کے مطابق ہے،حب ڈیم میں پانی کی سطح 305 فٹ اور میرانی ڈیم تربت میں پانی کی موجودہ سطح225فٹ ہے، صوبے کی دیگر ڈیموں کی صورتحال میں بھی نارمل ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حب ڈیم میں سپل وے کی سطح340فٹ اور میرانی ڈیم تربت میں سپل وے کی سطح244فٹ ہے،اس کے علاوہ سبکزئی ڈیم ڑوب میں پانی کی سطح66 فٹ ہے اور سپل وے کی سطح94فٹ ہے، گوادر میں بھی ڈیمز کی صورتحا ل بھی نارمل ہے، شادی کور ڈیم میں پانی کی سطح43 فٹ اوراسپل وے کی سطح82 فٹ ہے۔سوڈ ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 24 فٹ پر ہے اور سپل وے کی سطح 35 فٹ ہے،آکڑہ ڈیم میں 47 فٹ ہے اور پانی کی گنجائش 69 فٹ ہے۔
بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران ڈیمز کی صورتحال معمول کے مطابق ہے،پی ڈی ایم اے

ٹیگز:
پی ڈی ایم اے
