کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو اور صوبائی وزیر پی ایچ ای عبدالرشید بلوچ گوادر میں جا ری حق دو تحریک کے دھرنے سے مذاکرات کے لئے روانہ ہو گئے۔ ہفتہ کو صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو اور صوبائی وزیر پی ایچ ای عبدالرشید بلوچ گوادر پہنچے جہاں وہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر حق دو تحریک کے رہنما ء مولانا ہدایت الرحمان سے دھرنا ختم کر نے کے لئے مذاکرات کرینگے۔ واضح رہے کہ اس قبل کمشنر مکران کی سربراہی میں حکومتی وفدنے بھی مولا نا ہدایت الرحمان سے مذکرات کئے ہیں،صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ مذکرات کے زریعہ دھرنا ختم کیا جا ئے،حکومت بلوچستان حق دو تحریک کے بیشتر مطالبات پہلے ہی تسلیم کرکے ان پر عملدرآمد کر چکی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اورصوبائی وزیر پی ایچ ای عبدالرشید بلوچ گوادرمیں جا ری حق دو تحریک کے دھرنے سے مذاکرات کیلئے روانہ

ٹیگز:
گوادر
