کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جاری لانگ مارچ اور دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔اپوزیشن رہنماں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن اراکین کو ایوان میں بی این پی کے دھرنے پر بات کرنے یا اس سے متعلق کوئی قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں، جو کہ جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر پلیٹ فارم پر بی این پی کی حمایت جاری رکھیں گے۔بی این پی رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور پوری پارٹی قیادت نے بلوچستان کے مسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بلوچستان کی بیٹیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ بی این پی قیادت بلوچستان کی بیٹیوں کی رہائی کے بدلے اپنی گرفتاری دینے کو بھی تیار ہے۔
بلوچستان کی بیٹیوں کی رہائی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے،ساجد ترین

ٹیگز:
ساجد ترین
