حب(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے آبپاشی میرصادق عمرانی نے حب کا دورہ کیا اور پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پانی کی فراہمی، صنعتی زون کی ضروریات، اور شہری مسائل کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی حافظ ماجد، پی ڈی وندر ڈیم ناصر مجید، ایکسئن آبپاشی عبدالجبار زہری، ڈپٹی کمشنر حب منصور قاضی، چیف انجینئر پی ایچ ای عارف شاہ، اور متعدد صنعتکار شریک تھے۔ شرکا نے صنعتی زون اور شہری آبادی کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور فوری حل کے لیے تجاویز پیش کیں تین ارب روپے کی لاگت سے حب ڈیم سے لیڈا اسٹوریج تالاب تک پائپ لائن اسکیم کی منظوری دی گئی۔ یہ منصوبہ حب کے صنعتی زون اور شہری آبادی کے لیے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا مزید برآں، صنعتی زون کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر حب اور ایم ڈی لیڈا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی صوبائی وزیر صادق عمرانی کا اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل زون کی ترقی کے لیے پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر سے لوگ روزگار کے لیے حب کا رخ کرتے ہیں، اس لیے یہاں کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے ضلع حب میں دس نئے ڈیمز کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی دستیابی صنعتی ترقی کے لیے ناگزیر ہے اور حکومت اس پر تیزی سے عملدرآمد کرے گی اجلاس میں حب ڈیم سے بلوچستان کے واٹر شیئر کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے صوبائی وزیر نے چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ صنعتی زون حب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل زون کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کے شیئر کے عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا اجلاس کے دوران اس بات کا ذکر بھی ہوا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری بلوچستان کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کی رہنمائی میں حب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح ہدایات دی ہیں کہ حب کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان حب کی صنعتی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انڈسٹریل زون کی ترقی کے لیے پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے،میر صادق عمرانی

ٹیگز:
میر صادق عمرانی
