پشین(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی دوستین جمالدینی نے کہا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں نچلی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ترقیاتی اسکیمات کی بروقت تکمیل سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری کے آثار نمایاں نظر آسکیں گے، محدود وسائل کے باوجود محکمہ بلدیات کے آفیسران اور دیگر عملہ شہری اور دیہی علاقوں میں بلاامتیاز لوگوں کے مسائل پر توجہ دے رہی ہے، محکمہ بلدیات کے آفیسران اور عملہ شہر میں تجاوزات اور صفائی کی صورتحال پر توجہ دیتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فضل قادر مندوخیل، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن منظوراحمد مینگل اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل علی شان بھی موجود تھے، سیکرٹری بلدیات و دیہی نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا معیار بہتر و یقینی بنانے کے لئے پشین شہر میں قائم سلاٹر ہاوس، پرانا سبزی مارکیٹ، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے دفاتر کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے جانب سے سیکرٹری بلدیات کو جاری ترقیاتی کاموں کا معیار بہتر و یقینی بنانے کے لیے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا معیار بہتر بنانے کے لیے وہ بذات خود اس کا معائنہ کررہے ہیانہوں نے موقع پر موجود آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کے معیار کا خاص خیال رکھے تاکہ ان ترقیاتی کاموں کے بہتر نتائج عوام تک صیح معنوں میں پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیمات کی معیار کے تحت بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نچلی سطح پر لوگوں کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام آفیسران اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ کسی قسم کی کوتاہی سے اجتناب کرتے ہوئے شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دیں۔
ترقیاتی اسکیمات کی معیار کے تحت بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،دوستین جمالدینی

ٹیگز:
دوستین جمالدینی
