خضدار(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ عوام کی خدمت اور لوگوں کے مسائل حل میں جو خوشی محسوس ہوتی ہے وہ کسی اور جگہ ملنا ناممکن ہے آج میں عوام کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے باعث تندرست اور اپنے عوام کے درمیان ہوں۔دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے حلقے کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے مسلسل کوشش کررہاہوں اور اس وقت بھی مختلف مقامات پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کے پائیہ تکمیل سے عوام کو فائدہ ملی گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے خضدارٹاؤن شپ میں زیر تعمیر روڈمنصوبے کے معائنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ انجینئر ہدایت اللہ زہری انجینئر ظہوراحمد موسیانی گورنمنٹ کنٹریکٹر اللہ گل سمیت دیگر موجود تھے۔رکن بلوچستان میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ خضدار میں تعمیری منصوبوں کو فوقیت دینا اور ان سے عوام کو استفادہ کا موقع دینا پہلی ترجیح ہے کوشش ہے کہ جتنے بھی منصوبے ہیں وہ میرٹ و معیاری انداز میں پائیہ تکمیل کو پہنچیں اور عوام ان سے بروقت استفادہ حاصل کرسکے۔بلوچستان میں حلقے طویل جب کہ وسائل محدود ہیں اس کے باوجود خضدار سٹی سے لیکر کئی کلومیٹر دور مسافت والے علاقے گریشہ کودہ کوڑاسک تک تعلیم و مواصلات اور پینے کے صاف پانی تک کی سہولت دی گئی ہے بڑے روڈز کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ خدمت کے تسلسل کو اسی طرح جاری رکھیں گے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی ریکارڈ توڑ کام کروائے ہیں جو کہ گراؤنڈ بھی نظر آرہے ہیں اور ایسے مقاما ت پر تعمیری منصوبے مکمل کیئے گئے ہیں جہاں پہلے کبھی کام نہیں ہوا۔
عوام کی خدمت اور لوگوں کے مسائل حل میں جو خوشی محسوس ہوتی ہے وہ کسی اور جگہ ملنا ناممکن ہے،میر یونس عزیز زہری

ٹیگز:
میر یونس عزیز زہری
