کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کیساتھ دکھ درد کرب کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہے جس درد سے ہزارہ قوم گزررہی ہے ہم بحثیت جماعت اور فرد خود اس دردسے گزشتہ 20برسوں سے گزررہے ہیں ہمیں سب سے بڑھ کر اسکا حساس ہے دنیا کی مسلمہ اصول ہے کہ حکمران اور ریاست رعایاں کی جان ومال عزت وآبرو کے ذمہ دار ہے وزیراعظم کااب تک دھرنے کے شرکا اور غمزدہ خاندانوں کے پاس نہ آنانہ صرف قابل مذمت بلکہ گرفت عمل بھی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سانحہ مچھ کے سلسلے میں ہزارہ قوم کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا ان کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حاجی صاحب جان کاکڑ اراکین مرکزی کمیٹی ڈاکٹر عیسی خان جوگیزئی جاوید کاکڑ اور دیگر بھی موجودتھے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ یہ انتہائی مشکل صورتحال ہے جب لواحقین گزشتہ کئی دنوں سے اپنے پیاروں کی تابوت کے ساتھ سرد موسم میں احتجاج کرہے ہیں سانحہ مچھ کو ایک انسانیت سوز نارواوحشیانہ عمل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے ملک کے طول وعرض میں بے گناہ نہتے انسان تہہ تیغ ہورہے ہیں بالخصوص کوئٹہ میں ہزارہ قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کا شکار ہے جو حکمرانوں کی امن وامان سے متعلق کئے جانے والے آئے روزبلند وبانگ دعوں کی نفی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ہم شروع دن سے نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ریاست اور حکمران اشرافیہ ایسا کرنے میں تاحال ناکام ہے انہوں نے کہا کہ ہم بحثیت جماعت انتہاپسندی اور دہشت گردی کے اس عفریت کا شکار ہے پارٹی رہنماؤں سے لیکر کارکنوں حتی کہ خواتین کو گزشتہ 20سالوں کے دوران بڑی بیدردی سے قتل کئے جارہے ہیں میں خود والد اور بھائی کے جنازے کو کندھا دے چکا ہوں اور چچازاد بھائی گزشتہ تین مہینوں سے لاپتہ ہےاپدوستوں پر جو بیت رہی ہے ناقابل بیان ہے لہذا دکھ درد کی اس گھڑی میں شہدا لواحقین اور ہزارہ قوم کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور آپ غمزدہ لواحقین اور ہزارہ قوم کے معتبرین سیاسی قیادت ہمیں پرامن جمہوری احتجاج کے ہر مرحلے میں ساتھ پائینگے
حکمران اور ریاست رعایاں کی جان ومال عزت وآبرو کے ذمہ دار ہے:اصغر خان اچکزئی

ٹیگز:
اصغر خان اچکزئی
